Home Uncategorized چائے مانگنے پرخاتون نے اپنے شوہر کی آنکھ میں قینچی گھونپ دی

چائے مانگنے پرخاتون نے اپنے شوہر کی آنکھ میں قینچی گھونپ دی

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں خاتون نے چائے کا کپ مانگنے پر مبینہ طور پر اپنے شوہر کی آنکھ میں قینچی گھونپ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انکت نامی شخص نے تین سال قبل خاتون سے شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی جوڑے میں گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑے ہونے لگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انکت نے چائے مانگی جس سے بیوی کو غصہ آیا اور اس نے اس کی آنکھ میں قینچی سے وار کردیا۔ افراتفری کی آواز سن کر گھر میں موجود بھابھی اور بچے باہر آئے اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے پہنچنے سے قبل خاتون موقع سے فرار ہوگئی، تاہم پولیس نے انکت کو مقامی میڈیکل سینٹر منتقل کیا، خاتون نے اس واقعہ سے صرف تین دن پہلے شوہر اور اس کے خاندان کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...