Home Uncategorized خاتون کو گمشدہ بیش قیمت قیمتی ہیرے کی انگوٹھی واپس مل گئی

خاتون کو گمشدہ بیش قیمت قیمتی ہیرے کی انگوٹھی واپس مل گئی

Share
Share

اوہائیو: ایک امریکی خاتون سفر کے دوران اسٹاپ پر ہیرے کی قیمتی انگوٹھی بھول گئیں تھیں جو خوش قسمتی سے چوبیس گھنٹوں میں انہیں واپس مل گئی۔

بیلی ڈیوس نامی خاتون کا تعلق ریاست اوہائیو کولمبس سے ہے۔ بیلی ڈیوس گاڑی کی نیلامی کے ایک پروگرام میں جارہی تھیں جب انہوں نے سفر کے دوران راستے میں قائم ریسٹ اسٹاپ پر قیام کیا اور رفع حاجت سے فارغ ہوئیں۔

 

اس دوران خاتون اپنی انگوٹھی باتھ روم میں ہی بھول گئیں جس کے بعد انہیں راستے میں احساس ہوا کہ اُن کا بڑا نقصان ہوگیا ہے، اس پر بیلی ڈیوس واپس اُسی مقام پر پہنچی مگر انگوٹھی موجود نہیں تھی۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار ریسٹ اسٹاپ پر مختصر قیام کیا تھا جس پر وہ غصہ اور شدید نادم بھی تھیں تاہم خوش قسمتی یہ رہی کہ ڈرامائی انداز سے یہ قیمتی انگوٹھی اُن کے پاس واپس پہنچ گئی۔

خاتون کے جانے کے بعد کوٹی وارن نامی شہری ریسٹ اسٹاپ پر آیا اور اسے وہاں سے ہیرے کی انگوٹھی ملی، جس پر اُس نے فیس بک پر انگوٹھی سے متعلق پوسٹ لکھی تو بیلی ڈیوس نے اس پوسٹ کو پڑھا اور تصویر دیکھ کر پہنچان گئیں۔

خاتون نے پوسٹ کے ساتھ دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا تو شہری نے انگوٹھی واپس لوٹا دی۔

خاتون نے شہری کو انعام کے طور پر ایک ہزار ڈالرز دینے کی پیش کش بھی کی جسے اُس نے ٹھکرا دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...