Home Uncategorized امریکی ڈاکٹر زکا شاندار کارنامہ ،دھاتی دل کا کامیاب امپلانٹ کردیا

امریکی ڈاکٹر زکا شاندار کارنامہ ،دھاتی دل کا کامیاب امپلانٹ کردیا

Share
Share

ہیوسٹن: امریکا میں ایک شخص دل ناکارہ ہوجانے کی صورت میں کامیابی کے ساتھ دھاتی دل لگوانے والا پہلا انسان بن گیا۔

میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی BiVACOR نے ٹائٹینئم سے ایک دل بنایا جو اس ہی سائنسی اصول پر عمل پیرا ہوتے ہیں جس پر برق رفتار میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرینیں ہوتی ہیں۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں قائم بیلر سینٹ لیوکس میڈیکل سینٹر میں 9 جولائی کو سرجنز نے بغیر کسی پیچیدگی کے 58 سالہ شخص میں BiVACOR دل لگایا۔

مریض آٹھ دنوں تک اس مصنوعی دل کے سہارے زندہ رہا بعد ازاں اس کو عطیہ کیا گیا دل لگا دیا گیا۔

BiVACOR کے شریک بانی ڈینیئل ٹِمز کا کہنا تھا کہ انہیں کمپنی کے مکمل مصنوعی دل کا پہلا انسانی امپلانٹ دیکھ کر انتہائی فخر ہے۔

ہارٹ فیلئر ایک بڑھتا ہوا عالمی مسئلہ ہے جس سے دنیا میں اندازاً 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ اس کیفیت میں دل کے پٹھے اس طرح خون پمپ نہیں کرتے جیسے ایک صحت مند دل کرتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مصنوعی دھاتی دل شدید ہارٹ فیلئر سے متاثر افراد کی زندگی بچانے کے امکانات میں بہتری لا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...