Home Uncategorized برطانوی مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کا 2 پاکستانی نوجوانوں پر بدترین تشدد

برطانوی مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کا 2 پاکستانی نوجوانوں پر بدترین تشدد

Share
Share

 

لندن: برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلمان کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر زمین پر گرے ہوئے شخص کو ٹانگیں مار رہا ہے، زمین پر موجود شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی جو کہ غالباً اس شخص کی ماں بتائی جا رہی ہیں، تشدد کرنے والے دیگر پولیس افسر وہاں موجود لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے ایک نوجوان پر تشدد کے دوران پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مانچسٹر سے منتخب رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے مانچسٹر ایئرپورٹ پر 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر مزید نفری کو طلب کیا گیا، واقعے کا علم ہے، تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ تشدد کے واقعے میں ملوث 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے، 5 کو معطل کر دیا گیا۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر پولیس تشدد کے معاملے پر برطانوی ہوم منسٹر آفس کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا، ڈیانا جونسن نے کہا کہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر نوجوانوں پر تشدد کا دلخراش واقعہ پیش آیا، پولیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...