Home Uncategorized لاپتا روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور17 لاشیں مل گئیں

لاپتا روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور17 لاشیں مل گئیں

Share
Share

ماسکو: لاپتا ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، ملبے سے 17 لاشیں ملی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہیں جبکہ باقی پانچ کی تلاش کی جارہی ہے۔

اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کے بعد وہاں فوری ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، تاہم 22 افراد میں سے 17 کی لاشیں ملیں جبکہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اوران کی لاشیں بھی جلد تلاش کرلی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ اسی علاقے سے ملا ہے جہاں ریڈار سے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ لاپتا ہونے والا ہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ طرز کا فوجی ہیلی کاپٹر تھا جو روس میں نقل و حمل کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...