Home سیاست اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی درخواست پر الگ الگ فیصلہ جاری کیا گیا، فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئرٹرائل کے لئے درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

فیصلے کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے الیکشن ایکٹ کے تحت کام نہیں کیا، درخواست گزاروں کے اعتراضات یکسر نظرانداز نہیں کیے جاسکتے، ٹرائل کورٹ پر ایک فریق کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے الیکشن پٹیشنز ٹرانسفر کر رہے ہیں، این اے 46 کے الیکشن کی پٹیشن مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی۔

فیصلے کے مطابق قانون کے مطابق الیکشن پٹیشن 29 مارچ تک دائر ہونا تھی، این اے 46 میں الیکشن پٹیشن 15 اپریل کو دائر کی گئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پٹیشن میں ٹریبونل جج کو الیکشن ایکٹ میں دیئے گئے پروسیجر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...