اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین چیف والیکشن کمیشن کیس عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین چیف والیکشن کمیشن کیس میں 25جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی دو اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا بھی منظور کرلی ۔تحریری فیصلہ میں کیاگیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جائیں۔
فیصلہ میں مزید کہاگیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کئے جاتے ہیں۔