Home سیاست الیکشن کمیشن کا این اے 83 اور 85 میں انتخابات کے التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن کا این اے 83 اور 85 میں انتخابات کے التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 سرگودھا میں انتخابات کے التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسروں نے نادرا کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنا پر انتخابات ملتوی کئے، انتخابات کے التوا کے خلاف ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سرگودھا نے بھی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ریٹرننگ افسروں کے مطابق مرحوم صادق علی کے بیٹے عبدالسلام نے وفات کی تاریخ 15 جنوری بتائی، سیکرٹری یونین کونسل کی تصدیق پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا گیا، سیکرٹری یونین کونسل کے مطابق نمبردار شمشاد علی نے فارم ب کی تصدیق کی، نمبردار شمشاد علی کے مطابق ب فارم پر اس کے دستخط جعلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ مرحوم امیدوار کی اہلیہ، بیٹی اور امام مسجد نے وفات دو جنوری کو ہونے کی تصدیق کی، ڈی آر او کی تحقیقات کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ وفات دو جنوری کو ہی ہوئی تھی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی بنایا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا این اے 83 اور 85 سرگودھا میں انتخابی شیڈول جاری رہے گا، الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار کے بیٹے کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...