Home سیاست ‎سپریم کورٹ کا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

‎سپریم کورٹ کا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

‎اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

‎سپریم کورٹ نے کہا کہ پریس کو کسی صورت ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے، پریس کی آزادی بنیادی حقوق میں ہے، بادی النظر میں پولیس ایف آئی اے صحافیوں پر حملوں کی تفتیش کے بجائے سہولت کاری کررہی ہے، ایف آئی آر میں ججز کے خلاف شرانگیزی کی مہم کا الزام لگایا گیا۔

‎حکم نامہ میں مزید کہا گیا عدالت نے پوچھا کہ ایف آئی اے کو کسی جج یا رجسٹرار نے شکایت کی، ایف آئی اے حکام نے اس کا جواب نفی میں دیا، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مندرجات کو مان بھی لیا جائے تو یہ قابل دست اندازی جرم نہیں۔

‎حکم نامہ میں کہا اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ صحافی کے خلاف ایف آئی آر میں درج سیکشن 9 اور 10 کا اطلاق نہیں ہوتا، اٹارنی جنرل اس معاملے کو دیکھ کر حکومت کو ایڈوائز کریں گے، متعلقہ دفعات سول سرونٹ سے متعلق ہیں۔

‎سپریم کورٹ کے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ایف آئی آر مبہم ہے، عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کی مزید کارروائی 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...