Home سیاست 28 مئی اور 9 مئی والے دن کوئی واقعات نہیں پوری داستان ہے،مریم نواز

28 مئی اور 9 مئی والے دن کوئی واقعات نہیں پوری داستان ہے،مریم نواز

Share
Share

حافظ آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو سنوارنے اور بگاڑنے والوں کی ایک تاریخ ہے۔28 مئی والے ملک سنوارنے والے جبکہ 9 مئی والے ملک پر حملہ کرنے والے لوگ ہیں۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج پہلی بار حافظ آباد آئی ہوں، آج یہ منظر مجھے پوری زندگی نہیں بھولے گا، تمام کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں، سب کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ سائرہ افضل تارڑ نے اچھے اور برے وقت میں نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، سائرہ افضل تارڑ محنتی خاتون ہیں، 8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد بات کرنا میرے لیے گستاخی ہے، مجھے امید ہے حافظ آباد کا ہر شخص نوازشریف کی بات پر غور کرے گا، مجھے یقین ہے ہر گھر میں نوازشریف کا پیغام جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا نوازشریف کو واپس لے کر آؤں گی، آج اللہ کے شکر سے نوازشریف کو واپس لے آئی ہوں، نوازشریف نے کہا تھا ہم 28 مئی والے لوگ ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی 1999ء کو ایٹمی دھماکے ہوئے تھے، نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی ملک بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی اور 9 مئی والے دن کوئی واقعات نہیں پوری داستان ہے، 28 مئی والے ملک کو سنوارنے والے لوگ ہیں، 9 مئی والے ملک پر حملہ کرنے والے لوگ ہیں، ملک کو سنوارنے اور بگاڑنے والوں کی ایک تاریخ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 28 مئی والے موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھانے والے لوگ ہیں، 9 مئی والے سڑکوں کا استعمال کر کے ملک کو آگ لگانے والے لوگ ہیں، 28 مئی والے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے والے لوگ ہیں، 28 مئی والوں نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کا وقت اس بات پر لگتا ہے کہ لوگوں کو کیسے خوشحال کرنا ہے، جو آپ کے ہاتھ میں پٹرول بم اور ڈنڈے دیتا ہے وہ آپکا ہمدرد نہیں، اس شخص کی وجہ سے نوجوان آج جیلوں میں سڑ رہے ہیں، جو لوگ 9 مئی کے سلسلے میں جیلوں میں بند ہیں ان سے کسی نے جا کر پوچھا؟۔

مریم نواز نے نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو یہاں سٹیج پر بیٹھا ہے یہ آپ کا ہمدرد ہے، نوازشریف نے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپس دیئے، ہر گھر میں بجلی، گیس ہوگی، بجلی کے ریٹس کم ہوں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...