Home Uncategorized میر ی اورمیرے شوہر کی عمر میں 13سال کافرق ہے ،مریم نفیس

میر ی اورمیرے شوہر کی عمر میں 13سال کافرق ہے ،مریم نفیس

Share
Share

کراچی :پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ اْن نے شوہر ہدایتکار، امان احمد اْن سے 13 سال بڑے ہیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں شو کے دوران چلبلی، بے باک خیالات اور بیانات دینے والی اداکارہ نے دلچسپ موضوعات پر بات کی اور سوالوں کے جواب دیے۔

مریم نفیس نے بتایا کہ آج تک خاندان میں مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ جلدی جلدی شادی کرو، اسی لیے میں نے 30 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری عمر اور میرے شوہر، امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے، جو کہ ایک بہت بڑا فرق ہے، میں اپنے شوہر سے زیادہ سنجیدہ اور میچیور ہوں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے شوہر خود بھی یہ بات بولتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ میری اہلیہ میچیور ہیں اور میں اس بات کو مانتی ہوں، میرا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کو بچوں کی طرح پال رہی ہوں اور اْن کی دیکھ بھال کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمر کے اتنے بڑے فرق کو کبھی محسوس نہیں کیا ہے، ہماری نوک جھونک بھی چلتی رہتی ہے اور دوستوں کی طرح زندگی گزر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے ہدایتکار اور اپنے قریبی دوست امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...