Home سیاست جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں،مولانا فضل الرحمان

جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں۔موجودہ ملکی صورتحال میں انتخابات ناگزیر ہیں۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے، جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں۔

سربراہ جے یوآئی ف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں ایم کیو ایم، اختر مینگل و دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا، پیپلزپارٹی آخری وقت میں ایسا نہ کرتی تو اب تک انتخابات ہو چکے ہوتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار میں اس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...