Home سیاست فارم 47 والوں کے دل میں سیاسی بغض ہے،کنول شوزب

فارم 47 والوں کے دل میں سیاسی بغض ہے،کنول شوزب

Share
Share

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماء کنول شوزب کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف کی امید ہے، ججز کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جو حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فارم 47 والوں کے دل میں سیاسی بغض ہے اور ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماء کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثناء اللہ شام کو ایک ٹاک شو میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ نیا کیس لے کر آرہے ہیں، 9 مئی کے بعد فسطائیت سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس میں ان کی کردار کشی کی گئی، 29 مئی کو فیصلہ آنا تھا کہ لیکن فیصلہ شدہ فیصلہ سنانے کے بجائے خاور مانیکا کی تقریر سنائی گئی، وکلاء پر مقدمات درج کیے گئے اور گالم گلوج کی گئی۔

کنول شوزب نے کہا کہ پولیس کو استعمال کر کے ہمارے خلاف مقدمات درج کیے گئے لیکن ہم قانون کی پاسداری چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں رول آف لاء ہو۔ میرے خلاف بہاولپور میں الیکشن ٹریبونل میں کیس ہے لیکن میں یہاں پیش ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف کی امید ہے، ججز کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جو حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share
Related Articles

کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات

اسلام آباد:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں...

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے...

ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، جنید اکبر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے مستعفی

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے...