Home سیاست ہر جماعت کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، لطیف کھوسہ

ہر جماعت کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، لطیف کھوسہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کا ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہر جماعت کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، ہمارے امیدواروں کا آر او آفسز میں داخلہ بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال میں ہمارے امیدواروں کے کاغذات کی منظوری ناممکن بنائی گئی، صوبائی الیکشن کمیشن نے مراسلہ لکھا میرے پاس سیکڑوں شکایات آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج ہمارے دو مقدمات چیف جسٹس کی عدالت میں لگے تھے۔ تجویز اور تائید کنندگان کا داخلہ بند کر کے ہمارے امیدواروں کے 90 فیصد کاغذات مسترد کئے گئے۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ کئی اضلاع میں صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے، ہمارے امیدواروں کو کاغذات مسترد کرنے کی کاپی نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں اور ان کے تجویز یا تائید کنندگان سے پولیس اور انتظامیہ ناروا سلوک کر رہی ہے، پولیس اور انتظامیہ توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب پیر کو کیس سنا جائے گا، میں اپنے بیٹے خرم لطیف کی بازیابی کا درخواست گزار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر دہشت گردی، ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگائی گئیں، گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے میرے بیٹے کے خلاف کیس کو بدنیتی قرار دے کرخارج کردیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...