Home سیاست کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے،بیرسٹر گوہر

کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے۔راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنرنے جیتنے والوں کو ہروایاتو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟، ہم نے آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، آر اوز اور ڈی آر اوز کو جوڈیشری سے لیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، فارم 45کے مطابق ہم نشستیں جیت رہے ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پاس فارم 45 موجود ہیں، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...