Home نیوز پاکستان ملک میں ٹی بی سمیت مختلف امراض کی 200 سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

ملک میں ٹی بی سمیت مختلف امراض کی 200 سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں ٹی بی سمیت مختلف امراض کےعلاج میں استعمال ہونے والی 200 سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔

ملک بھر میں صارفین کو مارکیٹ میں مقامی اور درآمد شدہ ادویات کی قلت کا سامنا ہے، ٹی بی، خون پتلا کرنے والی ادویات، مختلف ویکسینز اور بائیولوجیکل پروڈکٹس کی مارکیٹ میں عدم دستیابی سے عوام پریشان ہیں۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اخراجات میں اضافے کے سبب درجنوں ادویات نہیں بنائی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے سبب امپورٹرز بھی بیرون ملک سے ادویات نہیں منگوا رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں سمگلڈ اور جعلی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ہارڈ شپ کیسز کے طور پر 220 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز وزارت صحت کو دی ہے، نئی ادویات کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن دے کر اس مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...