Home sticky post 3 جمہوریت، آئین و قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہو گی،عمر ایوب

جمہوریت، آئین و قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہو گی،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سب کٹھ پتلیاں ہیں جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس آج ہو گی، ہم نے کانفرنس کے لئے 3 مقامات رکھے ہیں، شاہد خاقان میزبان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت آئین و قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہو گی، بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے، بلوچستان کے وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا، وزیر اعلیٰ اپنے وزیر کا چھینا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے ہیں، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حالات ٹھیک کہیں یہ ان کی مرضی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سب کٹھ پتلیاں ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی ہائی کورٹس کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیت گئی، عنقریب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...