Home سیاست پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، باہمی تعلقات،سکیورٹی انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال

پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، باہمی تعلقات،سکیورٹی انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق جی ایچ کیو راولپنڈی میں تیسرا اجلاس ہوا جس میں باہمی، تاریخی اور برادرانہ قریبی تعلقات کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء نے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا، جبکہ مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کیلئے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا گیا۔

فورم نے دفاعی تعاون اور تعاون کی رفتار کو بڑھانے کے لئے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...