Home سیاست جن کو گھر میں دوسری مرتبہ سالن نہیں ملتا وہ بھی معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں،نوربخاری

جن کو گھر میں دوسری مرتبہ سالن نہیں ملتا وہ بھی معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں،نوربخاری

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے شوہر عون چوہدری کی جیت پر غلیظ کمنٹس کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نور بخاری کے شوہرعون چوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شوہر کی کامیابی کے بعد اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے نامناسب تبصرے کیے جس پر نور بخاری نے انسٹا گرام سٹوری میں غلیظ کمنٹس کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا۔

نور بخاری نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ صارفین اپنا غصہ میری پوسٹس پر نہ نکالیں اور مہربانی کر کے اپنی منفی سوچ خود تک محدود رکھیں۔

انہوں نے لکھا کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جس شخص کو اپنے گھر میں سالن میں دوسری بوٹی نہیں ملتی وہ بھی سوشل میڈیا پر آ کر معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں، ایسے لوگ اپنی بھڑاس شوبز شخصیات کی سوشل میڈیا پوسٹس پر آکر نکالتے ہیں۔

اداکارہ نے شوہر عون چوہدری کی فتح کے اعلان کے بعد ان کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی، بعد ازاں انہوں نے پوسٹ کے کمنٹس کی آپشن بند کردی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...