Home سیاست وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور میں رات تک ہم بڑے مارجن سے جیت رہے تھے،صبح اٹھا تو دیکھا کہ ہم ہار چکے ہیں۔وفاق، بلوچستان اورپنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں نہیں لے کر جانا چاہیے، حکومت سازی کیلئے ہماری ترجیح پاکستان کے عوام ہیں، ہم ایسی مخلوط حکومت بنائیں جس سے ملکی صورتحال مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن رزلٹ مکمل ہونے کے انتظار میں ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے رابطہ نہیں ہوا، کم تیاری کے ساتھ پنجاب میں الیکشن مہم چلائی، لاہور میں رات تک ہم بڑے مارجن سے جیت رہے تھے،صبح اٹھا تو دیکھا کہ ہم ہار چکے ہیں۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتے ہیں اس پر بھی عوام کی نظر ہے، میں رزلٹ پر مایوس بالکل نہیں ہوں، اس الیکشن سے نظر آیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پوٹینشل کیا ہے، پیپلز پارٹی کی پنجاب کی سیاست بہت روشن ہے، پنجاب کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر خود کو منتخب نہیں کرواسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہم سب کو حکومت بنانے کیلئے کوشش کرنی پڑے گی، اگر ہماری حکومت بنی تو جو منصوبے سندھ میں دیئے وہی بلوچستان میں دینے کی کوشش کریں گے، چاہوں گا بلوچستان میں چھ ماہ میں این آئی سی وی ڈی جیسا منصوبہ بنادوں، بلوچستان میں امن پر زور دیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...