Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع

بانی پی ٹی آئی کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع

Share
Share

 

بنوں : بنوں کے تھانہ سٹی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پی ٹی آئی ورکرز نے درخواست جمع کرادی۔

 

درخواست پی ٹی آئی ورکر اور ہیومن رائٹس کمیشن یوتھ ساؤتھ ریجن ممبر نے جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، مریم نواز کی دھمکی قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔

 

درخواست گزار نیک رحمان نے کہا کہ اس جرم کی بنیاد پر میں ان کے خلاف دعویداری کرتا ہوں، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دی گئی تھیں، دھمکیوں کے بعد بانی پی ٹی آئی پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اس بنیاد پر مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...