Home Uncategorized ہوائی اڈوں پر حملے کی دھمکیاں،فرانس نے اہم قدم اٹھالیا

ہوائی اڈوں پر حملے کی دھمکیاں،فرانس نے اہم قدم اٹھالیا

Share
Share

حملے کی دھمکیاں ملنے پر فرانس کے 6 ہوائی اڈے خالی کرالیے گئے
فوٹو فائل

پیرس: فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو ای میل کے ذریعے حملے کی دھمکیاں موصول ہونے پر خالی کرالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈّوں کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک بھی کروایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی، اس موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔

حکام نے بتایا کہ کسی ایئرپورٹ سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا، ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا، تمام ہوائی اڈّوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا، صورت حال معمول پر ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...