Home Uncategorized کینسر کا موجب بننے والی تین گھریلو اشیاء کا پتہ چل گیا

کینسر کا موجب بننے والی تین گھریلو اشیاء کا پتہ چل گیا

Share
Share

پینسلوینیا: امریکا کے ایک وکیل نے گھروں میں عام طور پر استعمال ہونے والی تین اشیاء کے متعلق خبردار کیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

دوسروں کی غفلت سے واقع ہونے والی اموات کے کیسز کے ماہر وکیل ٹام بوسورتھ کی جانب سے اس بات کی نشان دہی کی گئی کہ ایئر فریشنرز، صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء اور کارپیٹ شیمپو میں کارسینوجن پوشیدہ ہوتے ہیں۔

امریکی قوانین کے مطابق کمپنیوں کو کھانے، کاسمیٹکس اور ادویات میں موجود اجزاء کو واضح طور پر ظاہر کرنا ہوتا ہے لیکن صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء اس سے مستثنیٰ ہوتی ہیں جس سے صارفین کے علم میں یہ بات نہیں ہوتی کہ وہ سانس کے ساتھ کون سے ذہری مادے اپنے اندر لے جا رہے ہیں۔

سانس کے ذریعے جسم میں جا کر یہ کیمیکل جگر اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور جِلد اور پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...