Home Uncategorized آج تک کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر نہیں بلایا،حرا مانی

آج تک کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر نہیں بلایا،حرا مانی

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک کسی ساتھی اداکارہ نے اپنی شادی کی دعوت نہیں دی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے لیکن انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی میں انہیں نہیں بلایا۔

حرا مانی نے انکشاف کیا کہ انہیں میرا سیٹھی، سجل علی، سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی کی دعوت نہیں دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں ان کو اپنا دوست نہیں سمجھتی اسی لئے نظر انداز کردیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے بیٹے مزمل کی شادی کریں گی تو ان سب اداکاراؤں کو بلائیں گی جنہوں نے ان کو نہیں بلایا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...