دوحہ:قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ قرار دے دیا۔
عرب اسلامی وزرائےخارجہ مشاورتی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ کر اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔اسرائیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے۔
محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ اسرائیلی حکومت مسلسل ایک کے بعد ایک جنگ بندی تجویز مسترد کر رہی ہے تاہم اسرائیلی اقدامات غزہ جنگ بندی کیلئے ہماری ثالثی کی کوششوں کونہیں روک سکتے۔