Home Uncategorized برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 25 افراد ہلاک،متعددزخمی

برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 25 افراد ہلاک،متعددزخمی

Share
Share

برازیلیا: برازیل میں مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی برازیل کی ریاست اسپیریتو سانتو میں مچائی جہاں 17 اموات ہوئیں اور ریاست ریوڈی جنیرو میں 10 ہلاکتیں ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔

سیلاب کے باعث درجنوں مکانات گر گئے ریسکیو کے دوران 16 گھنٹے سے گھر کے ملبے میں دبی بچی معجزانہ طور پر زندہ مل گئی۔ اسے مردہ باپ نے اپنی آغوش میں چھپایا ہوا تھا اور ملبہ کا بوجھ خود اُٹھایا ہوا تھا۔

سڑکوں پر ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرنے سے ٹریفک معطل رہی۔ بجلی کا نظام درہم بریم ہوگیا اور معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

برازیل میں دو سال قبل بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 241 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...