Home سیاست توشہ خانہ، 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس ، بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع

توشہ خانہ، 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس ، بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عرفان بولا سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدالت نے پوچھا کہ بشری بی بی کے وکلا کہاں ہیں،جس پر نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ معلوم نہیں ،اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ صاحب وکیل ہیں، عدالت نے کہاکہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...