Enter your email address below and subscribe to our newsletter

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت

Share your love

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی کی درخواست پر آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، بانء پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے۔

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے آرڈر کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواستِ ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!