Home سیاست توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کسی میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں۔ اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب...

پاکستان ابو ظہبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز، انفرااسٹرکچر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد:پاکستان اور ابوظبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر...

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف...