Home سیاست توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی دی ہے، فیصلے کے تناظر میں ہونیوالی کارروائی روکنے کی استدعا کی ہے،8 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نااہل قرار دیا،ہم نے سزا معطلی درخواست کی سماعت کے دوران کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سزا معطلی کے حکم کو موڈیفائی کریں؟۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس آرڈر کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا وہ معطل ہو چکا ہے ، بتانا چاہتا ہوں کہ میں کیوں کہہ رہا ہوں کہ فیصلے کو معطل کیا جائے، 8فروری 2024کو قومی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، مجھے کہا گیا ہے کہ 20روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ فیصلہ معطل نہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہوگی، کارروائی نہ روکی گئی تو انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں اور انتخابی عمل پر اثرات کا ریاست پر بھی اثر ہوسکتا ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں سزا کے ساتھ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کرے، ہماری استدعا ہے کہ عدالت سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، ہائیکورٹ کے پاس اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مکمل اختیار ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...