Home سیاست کیا وجہ ہے کہ خدیجہ شاہ کو دو کیسز میں رہا ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا؟ ،لاہور ہائیکورٹ

کیا وجہ ہے کہ خدیجہ شاہ کو دو کیسز میں رہا ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا؟ ،لاہور ہائیکورٹ

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث آیا ہے، کابینہ کے کچھ ارکان نے کہا کہ ہم اس حوالے سے بحث کرنا چاہتے ہیں، ہمیں مزید کچھ روز دیئے جائیں، جانتے بوجھتے ہوئے عدالت کی توہین نہیں کی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ خدیجہ شاہ کو دو کیسز میں رہا ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا؟ آپ کا رویہ ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو رہا نہیں کرنا؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ خدیجہ شاہ کو ایک دن بھی غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا گیا۔

سرکاری وکیل کے جواب پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خدیجہ شاہ کو اس کے خاندان والوں سے ملنے دیا جا رہا ہے؟ جس پر خدیجہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خدیجہ کو اپنی 5 سالہ بیٹی سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا،جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ میں ملاقات کے حوالے سے حکام سے بات کرتا ہوں۔

بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کو خدیجہ شاہ کی اہل خانہ سے آج ہی ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...