Home نیوز پاکستان پاک افواج کا 25 ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

پاک افواج کا 25 ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

Share
Share

راولپنڈی: حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

Share
Related Articles

اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن، آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے ،محسن نقوی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا...

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کے بیٹے کابیان سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان...

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف...

سندھ حکومت کا پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت...