Home sticky post 5 خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے دو آپریشنز ،3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے دو آپریشنز ،3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں تین خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشان میں سیکورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خارجی دہشت گردوں کے ایک گروپ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دو خارجی مارے گئے جن میں سے ایک خارجی دہشت گرد کی شناخت افغان شہری قاسم کے طور پر ہوئی۔ یہ خارجی دہشت گرد قاسم افغان بارڈر پولیس میں فرائض انجام دیتا تھا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ٹانک میں کی گئی ایک اور کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا خارجی دہشت گرد اکرام الدین عرف ابودجانہ مارا گیا۔ ابودجانہ بھی افغان شہری تھا۔

افغان خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے اندر معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہری شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان بارہا افغان طالبان رجیم سے اپنی سرحد کی طرف مؤثر بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ افغان طالبان رجیم اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ افغان سرزمین کو خارج کے استعمال اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملکی دفاع کے لئے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔ بیرونی ملکوں کی حمایت یافتہ اور معاونت یافتہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...