Home sticky post 6 کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

Share
Share

کوہاٹ: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تاندہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...