Home سیاست ‎بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب

‎بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...