Home نیوز پاکستان متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرز منتقل کردئیے

متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرز منتقل کردئیے

Share
Share

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز منتقل کردیے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شکریہ ادا کیاہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر بیان میں تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز منتقل کردیے۔

اسحاق ڈار نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی ہے اور بتایا ہے کہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی ہے اور ان کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے یو اے ای کی قیادت کا مشکور ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالرز آچکے ہیں، اس سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...