Home سیاست پرویز خٹک کی تحریک انصاف نےپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

پرویز خٹک کی تحریک انصاف نےپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اورسابق وزیردفاع رہنے والے پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف نےپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے علاوہ عمران خان کے حوالے سے بھی تنقید کی تھی۔

پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔

پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پارٹی کے اندر گروپ بنانے کی بھی ناکام کوشش کی۔

پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے علاوہ عمران خان کے حوالے سے بھی تنقید کی تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف نے ایکشن لیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے مرکزی عہدوں پر بیٹھے متعدد رہنما الگ ہو چکے ہیں جن میں پرویز خٹک،اسد عمر، علی زیدی،فواد چوہدری سمیت دیگر متعدد رہنما شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...