Home تازہ ترین کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

Share
Share

کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے کہ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹری بولان میں پیرو گنڈری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں ابھی فائرنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ مچھ کی پہاڑیوں کا درمیانی علاقہ ہے جسے سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے میں موبائل سروس موجود نہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے کہ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں، سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 مسافر یرغمال،آپریشن جاری

کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے...

کینیڈین سبکدوش وزیراعظم پارلیمان سے اپنی کرسی اُٹھاکر کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں...

حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں...

اسحاق ڈار سےامریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی...