Home sticky post 4 امریکی حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا،امریکی میڈیا

امریکی حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا،امریکی میڈیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ ہفتے کو امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں کودتے ہوئے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بمباری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا، ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے جس میں امریکی حملوں کے بعد جنگی نقصان کا ابتدائی تجزیہ کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے نتیجے میں مقامات کو پہنچنے والے نقصان اور ایران کے جوہری عزائم پر ان حملوں کے اثرات کا تجزیہ ابھی جاری ہے اور جیسے جیسے مزید انٹیلی جنس رپورٹ دستیاب ہوگی نتائج میں تبدیلی ممکن ہے۔
تاہم ابتدائی نتائج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات سے متضاد ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں سے ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، امریکی وزیر دفاع نے بھی اتوار کو کہا تھا کہ ایران کے جوہری عزائم تباہ ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس انٹیلی جنس رپورٹ سے واقف 2 افراد کا کہنا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودگی کے ذخیرے کو تباہ نہیں کیا جاسکا،ان میں سے ایک فرد کے مطابق ایران کے پاس سینٹری فیوجز بڑی حد تک برقرار ہیں تو اندازہ ہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ سے زیادہ صرف چند مہینے پیچھے دھکیلا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...