Home Uncategorized امریکی صدر جوبائیڈن نے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی ہے، ڈونلڈ لو

امریکی صدر جوبائیڈن نے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی ہے، ڈونلڈ لو

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لوکاکہناہے کہ ، امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔

 

امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کمیٹی کو مزید بتایا ہے کہ امدادی رقم پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کیلئے دی جائے گی، رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پرتشویش ہے، جب تک افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...