Home sticky post 6 وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکاٹیلیفونک رابطہ،ایران،اسرائیل کشیدگی پر اظہارتشویش ،پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکاٹیلیفونک رابطہ،ایران،اسرائیل کشیدگی پر اظہارتشویش ،پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ، وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہر اس کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی جانب لے جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کوامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ٹیلیفونک کال موصول ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار اور تعمیری ماحول میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اُن کی جرات مندانہ قیادت کو سراہا اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی فعال سفارت کاری کی تعریف کی، جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خطرے کو ٹالا گیا اور ایک مؤثر سیزفائر معاہدہ ممکن ہو سکا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق مثبت اور امید افزا باتیں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہیں۔ خطے میں دیرپا امن صرف بامعنی مذاکرات سے ہی ممکن ہے، جس میں جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدہ، تجارت اور انسداد دہشت گردی جیسے تمام اہم امور شامل ہوں۔
وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا مشرق وسطی کا بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ہر اس کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی جانب لے جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی تجارت پر توجہ کے تناظر میں پاکستان اور امریکہ کو باہمی مفاد پر مبنی تجارتی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ اس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، نایاب معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر گروہوں کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو سراہا اور امریکہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے واشنگٹن میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان خوشگوار اور تعمیری ملاقات کا بھی ذکر کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دہراتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد اُن سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ روبیو کو بھی جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تمام شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ پاکستان کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی پاسداری اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان جو ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے، موجودہ بحران میں امن کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ امریکہ، پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے قریبی شراکت داری جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...