Home Uncategorized امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون، سوڈان کی صورتحال پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون، سوڈان کی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سوڈان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں فوجی کشیدگی روکنے اور تشدد کے خاتمے کی اہمیت پر بات چیت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرین کے بحران، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے جدہ میں 40 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی کرنے پر سعودی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...