Home نیوز پاکستان اُشنا شاہ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں یہودیوں کی منافقت اور جہالت سے پردہ اٹھا دیا

اُشنا شاہ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں یہودیوں کی منافقت اور جہالت سے پردہ اٹھا دیا

Share
Share

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی اسرائیل کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے میدان میں آگئیں۔اداکارہ نے یہودیوں کی منافقت اور جہالت بے نقاب کردی۔

حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کو انتہا کردی ہے، غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ادھر اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹس کررہے ہیں جن کے ذریعے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حماس بےدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل کررہا ہے۔

ایسے میں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے جعلی خبروں پر امریکی یہودیوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے اُنہیں جاہل قرار دے دیا ہے۔

اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘امریکی یہودی اور میری جان پہچان کے وہ لوگ جو لاس اینجلس میں ہیں، اُن کی جہالت ظاہر ہورہی ہے۔

اداکارہ نے امریکی یہودیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کا میڈیا، آپ کو تعصب کا شکار کررہا ہے لہٰذا آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور سچ دیکھیں’۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘آپ جان بوجھ کر حقیقت سے لاعلم ہورہے ہیں، آپ کے نزدیک یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے’۔

اُشنا شاہ نے جعلی خبروں کے حوالے سے کہا کہ ‘آپ لوگ اسرائیل کو مظلوم دِکھا کر سوشل میڈیا پر جو خبریں پوسٹس کررہے ہیں وہ غلط معلومات پر مبنی ہیں’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘آپ میں سے بہت سے فنکار بھی غلط کا ساتھ دے رہے ہیں، اس صہیونی ذہنیت سے نکلیں’۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں “آزاد فلسطین” اور “آزاد غزہ” ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...