Home سیاست عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا، جس دن وہ گھر آیا وہ زندہ لاش تھا،ریحانہ ڈار

عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا، جس دن وہ گھر آیا وہ زندہ لاش تھا،ریحانہ ڈار

Share
Share

سیالکوٹ:تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا، جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھا آٹھ فروری کے دن خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف زمین کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے، 70 سال قبل خواجہ آصف کے والد نے بھی مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد کر کے الیکشن جیتا تھا، سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے، خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے فون کر کے میرے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی، اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتا تو یہ حالات نہ ہوتے، خواجہ آصف میرے بیٹے کا مجرم ہے۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ انہیں معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی، اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو میں سپریم کورٹ تک جاؤں گی، عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا، جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھا، عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا، جب عثمان ڈار نے تحریک انصاف کو چھوڑا تو میں اس وقت جہاد کیلئے کھڑی ہو گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...