Home سیاست توڑ پھوڑ کیس ،اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

توڑ پھوڑ کیس ،اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Share
Share

مردان: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو توڑ پھوڑ کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف 9 مئی کے روز میڈیکل سٹور پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے اسد قیصر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

بعدازاں مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ عطا الرحمان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ اسد قیصر کو گزشتہ روز تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...