Home سیاست شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 104 رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 104 رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

Share
Share

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں شیر افضل مروت سمیت تحریک انصاف کے 104 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مردان پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت سمیت 104 رہنما اور کارکن نامزد کئے گئے ہیں۔

مقدمے میں پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اور روڈ بندش کی دفعات شامل ہیں جبکہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ جبر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوابی میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

صوابی پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...