Home sticky post 6 ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام بھی جاری کردیا

ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام بھی جاری کردیا

Share
Share

ممبئی: ایک اور عہد تمام ہو گیا، ہندوستان کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ (ٹیسٹ) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید کٹ پہنی تھی، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔
انہوں نے لکھا کہ میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں لیکن درست محسوس ہو رہا ہے، میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنی تمام تر توانائیاں دیں اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے بہت کچھ لوٹایا۔
ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ میں بھرے دل کے ساتھ جا رہا ہوں اور اس سارے سفر میں میرا ساتھ دینے والوں، ان لوگوں کا جن کے ساتھ میں میدان میں کھیلا اور ہر ایک فرد کے لیے جس نے مجھے ٹھیک راستہ دکھانے میں مدد کی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو دیکھتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل ہی روہت شرما نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی جس کے بعد کوہلی کے فیصلے نے بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ لائن اپ پر اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے نہ صرف بطور بیٹر بلکہ ایک جارح مزاج کپتان کے طور پر بھی بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی شناخت دی، ان کی قیادت میں بھارت نے آسٹریلیا میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتی اور طویل عرصے تک ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست رہا۔
کوہلی اپنے 123 ٹیسٹ میچوں میں 30 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی، وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...