Home نیوز پاکستان ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این )کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این )کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پی ٹی اے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاہم پی ٹی اے نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاوٴسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباروں سے درخواست کی ہے کہ زیر استعمال وی پی این کو رجسٹر کرائیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ کاروباری ادارے پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنا وی پی این رجسٹر کرا سکتے ہیں، یہ عمل مفت ہے اور اس میں 2 سے 3 روز لگتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ کے پی کا نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان

پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں...

حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے...

پاکستان کا افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث...

مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل کی غزہ پرتازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید

غزہ: مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل نے غزہ پر...