Home نیوز پاکستان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام ہو گئے ۔عالمی مالیاتی فنڈ نے سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئے، ہائی لائٹرز، پنچنگ مشینز، پنسل باکس پر جی ایس ٹی ٹیکس برقرار رہے گا۔

 

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پین، سٹیپلر، مارکر، کیلکو لیٹرز، شارپنرز پر ٹیکس برقرار رہے گا، بچوں کے آرٹ سپلائز اور سٹکی نوٹس پر بھی ٹیکس کا اطلاق ہو گا۔

 

یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ میں سٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگا رکھا ہے، ٹیکس بڑھنے سے جولائی میں سٹیشنری ا?ئٹمز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 فیصد سیلز ٹیکس کے باعث سٹیشنری آئٹمز 15 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں۔

 

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئی ایم ایف سے سٹیشنری پر طویل مذاکرات کیے گئے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی شرط بڑے پیمانے پر سٹیشنری درآمد ہونے پر عائد کی ہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...