Home Uncategorized وہاب ریاض کا کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی سے متعلق بڑا انکشاف

وہاب ریاض کا کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی سے متعلق بڑا انکشاف

Share
Share

کراچی: سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور شعیب اختر کی دوستی سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں وہاب ریاض نے معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور بورڈ کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسی پروگرام میں وہاب ریاض نے ڈریسنگ روم کی کچھ مضحکہ خیز باتیں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

وہاب ریاض نے ماضی کا قصہ سُناتے ہوئے کہا کہ ایک بار ہم نیوزی لینڈ کے دورے پر تھے، تو ہم سب کھلاڑی فاسٹ بولر شعیب اختر کے کمرے میں کھانا کھا رہے تھے، اسی دوران ٹی وی پر بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کا مشہور گانا ‘شیلا کا جوانی’ چل رہا تھا۔

سابق کرکٹر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر نے ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر کہا کہ وہ کترینہ کیف کو جانتے ہیں بلکہ اُن کی کترینہ کے ساتھ دوستی بھی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شعیب اختر اور کترینہ کیف کی دوستی کی بات سُن کر محمد حفیظ حیران رہ گئے تھے بلکہ اُنہیں تو اس بات پر یقین بھی نہیں آرہا تھا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ جب کسی نے شعیب اختر کی بات کا یقین نہیں کیا تو اُنہوں نے یہ کہہ کر سب کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا کہ تم لوگ مجھے جھوٹا انسان سمجھتے ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کہ شعیب اختر کے غصے ہونے اور کمرے سے باہر نکالے جانے کے بعد کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ جاکر کھانا کھایا تھا۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے سال 2008 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ سابق فاسٹ بولر کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...